عام آدمی پارٹی کے سوربھ بھردواج نے پہلگام حملہ روکنے میں ناکامی اور اقدامات پر سوالات اٹھا دیے
بھارت میں پہلگام حملہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سواربھ بھردواج نے پہلگام حملہ روکنے میں ناکامی اور اقدامات پر سوالات اٹھا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر
سرکاری اور سکیورٹی فورسز کی تنقید
روز نامہ جنگ کے مطابق سواربھ بھردواج نے بھارتی حکومت اور سکیورٹی فورسز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے اسلحہ کے ساتھ سرحد سے 200 کلو میٹر دور پہلگام پہنچ کر حملہ کیا اور فرار ہوگئے، حملے کے وقت بھارتی سکیورٹی فورسز اور اس سے پہلے انٹیلی جنس کہاں تھی؟
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق ساس اور جمیعہ کی والدہ لیڈی انیبل گولڈ سمتھ کا انتقال ہو گیا
حکومت کے اقدامات پر سوالات
رہنما عام آدمی پارٹی سواربھ بھردواج کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات سے نقصان صرف بھارت کا ہی ہوگا۔
سدارامیا کا بیان
اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیرِاعلیٰ سدارامیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں، پہلگام واقعہ سکیورٹی کی ناکامی ہے، جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔








