پی ایس ایل، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں ٹاس ہوگیا

میچ کا ٹاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیموں کی کارکردگی
خیال رہے کہ رواں سیزن کے دوران دونوں ٹیمیں پانچ، پانچ میچز کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز نے دو میچز جیتے ہیں اور یہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرپائی ہے۔ انہوں نے یہ میچ لاہور قلندرز کے خلاف 22 اپریل کو جیتا تھا۔ اب تک ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔