ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا
گرمی کی لہر برقرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکے گا، شہریار آفریدی
درجہ حرارت کی پیشن گوئی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کیلئے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہونے کا انکشاف
موسم کی صورتحال
موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد اور گردونواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
علاقائی تفصیلات
اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری جبکہ خیبر پختونخوا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا۔








