پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی

پاکستان کی چین سے مالی امداد کی درخواست
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے دور میں فرح گوگی، ذلفی بخاری کے نام زمینیں ٹرانسفر ہوئیں: نیب وکیل
پانڈا بانڈ کا اجرا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔ امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک چین میں 10 ارب یوان کا پانڈا بانڈ جاری کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا
چینی بانڈ مارکیٹ میں پیش رفت
وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیش رفت کی ہے، پانڈا بانڈز پر اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، وقاص اکرم کا بیان
آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا، اور 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے جس کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا
معاشی ترقی کی توقعات
ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی جاری مالی سال میں تقریباً 3 فیصد ہو گی، اگلے مالی سال معاشی ترقی 4 سے 5 اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے اثرات
پاک بھارت کشیدگی پر وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط پہلے ہی کم ہو چکے ہیں، گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی تجارت صرف 1.2 ارب ڈالر تھی۔