ریکارڈ کامیابیاں اور امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

سعودی عرب کی وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ وژن کے تحت متعین کردہ 1502 اقدامات میں سے 85 فیصد حاصل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بیان

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ وژن 2030 کے تحت ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں مملکت نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر سعودی عرب کو تبدیلی کے لیے ایک ماڈل بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے مزید پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مملکت میں تعمیراتی عمل کو مل کر جاری رکھا جائے گا۔ ہم اپنے شہریوں کی غیرمتزلزل وابستگی پر بہت فخر کرتے ہیں، جن کی کوششوں نے ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بہو کوزندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وژن 2030 کے نو برس مکمل ہونے پر اپنے عوام کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے عزائم کو عمل میں اور اہداف کو سنگ میل میں تبدیل کردیا۔ ہم نے نہ صرف اہم اہداف کو پورا کیا، بلکہ بہت سے اہداف کو عبور کیا ہے۔ ولی عہد نے کہا کہ آنے والے وقت کی طرف دیکھتے ہوئے ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچے کو مار کر گھر میں دفنانے والے والدین کے ظلم کی ناقابل یقین داستان

وژن 2030 کے جاری منصوبے

ولی عہد نے کہا تھا کہ کامیابیوں کا آغاز ہمیشہ وژن سے ہوتا ہے اور سب سے کامیاب وژن وہ ہوتا ہے جس پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔ مملکت میں ہر سطح پر نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے حصول سے ہی ممکن ہوئی۔ وژن 2030 کے اہداف میں انسانی و قدرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی طاقت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ماحول دشمن غیر مقامی سانپ

پہلے اور دوسرے مرحلے کے اہداف

سعودی عرب کے وژن 2030 نے ایک واضح راستے کا تعین کرتے ہوئے شہریوں اور مقیمین و زائرین کے لیے نئی راہوں کے در وا کیے۔ وژن کے تحت تین بنیادی مراحل متعین کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کا آغاز بنیادی معاشی، مالیاتی امور و سماجی اصلاحات میں تبدیلی کے لیے بنیادی ڈھانچہ متعین کرکے عمل درآمد کا تھا۔ دوسرے مرحلے میں ترجیحی شعبوں کے لیے متعین کیے گئے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا تھا۔

2024 کی سالانہ رپورٹ کے نتائج

وژن 2030 کو شروع ہوئے نو برس ہو گئے، ان برسوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی فہرست اگرچہ بہت طویل ہے، تاہم اس بارے میں جاری کی گئی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024 میں ان کا ذکر کیا گیا ہے۔ جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق، وژن کے آغاز سے اب تک مقررہ اقدامات کے حصول میں 85 فیصد کامیابی حاصل ہو چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے منتخب کیا جانے والا راستہ درست ہے۔ اب تک 674 اقدامات حاصل کیے جا چکے ہیں جبکہ 596 درست ٹریک پر جاری ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...