بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو پاکستان متناسب طور پر زیادہ جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یوٹرن: بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان
پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پاک بھارت کشیدگی پر روسی میڈیا کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے پرہیز کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن کی انکوائری کیخلاف پولٹری کمپنیوں کا حکم امتناع خارج
موجودہ خطرات
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو پھر جواب متناسب سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی قومی سانحہ، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر حسین
بھارتی خطرات کی نشاندہی
قبل ازیں ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پہلگام حملے کی ساکھ پر بڑا سوالیہ نشان ہے کیونکہ ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، غزہ میں اپنی جارحیت فوری طور پر روکے، سپین سمیت یورپی ممالک کا مطالبہ
مودی اور دہشت گردی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل دہشت گرد تو مودی خود ہے، امریکہ اور کینیڈا نے مودی پر دہشت گردی کا الزام لگایا جس کی تردید نہیں کی گئی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں بھارت ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
بھارتی وزیراعظم کی پیشکش
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر بھارت وزیراعظم کی پیشکش قبول کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن ابھی تک کشیدگی کم نہیں ہوئی ہے۔
چين کا کردار
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور وہ تمام مسائل کو سمجھتا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کر لے۔