نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

نادرا کی جانب سے اہم ہدایات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسر کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی نہ دینے کا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا فیصلہ کالعدم قرار
شناختی کارڈ کے لئے ضروری دستاویزات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں۔ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکون سے وہ مالا مال ہوتا ہے جو خدا کے نزدیک ہوتا ہے۔۔۔
عوام کی حفاظتی تدابیر
نادرا سینٹرز میں آویزاں ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔
اصل دستاویزات کی اہمیت
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت فوٹوکاپی نہ کروانے اور اصل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔