دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رلا دیا، ویڈیو وائرل

چنائی سپر کنگز کی حالات: مسلسل شکستیں
ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دبی چنائی سپر کنگز کی سپورٹر بالی ووڈ اداکارہ اسٹیڈیم میں رو پڑیں۔ مسلسل شکستوں کے باعث بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن اور فینز گراؤنڈ میں رونے لگے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز میں بحران، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار
چنائی کا حالیہ میچ
گزشتہ روز چنائی کو اپنے ہوم گرائونڈ پر سن رائزرز حیدرآباد نے 5 وکٹوں سے شکست دی۔ چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر شدید مایوس ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کو روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ویڈیو کی مقبولیت
بالی ووڈ اداکارہ کی فرنچائز کے ہار کے بعد انکے رونے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔