بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والی آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس، اخراجات ادا کردیئے
وزیراعلی بلوچستان کا نوٹس
کوئٹہ(آئی این پی) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیرعلاج وفات پا جانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں گھرے 23 افراد کو بچالیا گیا
حکومت بلوچستان کی جانب سے اقدامات
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، علی ترین کے موقف پر لاہور قلندرز کے عاطف رانا کا ردعمل بھی آگیا
فضائی اخراجات کی ادائیگی
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے۔ حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے۔ شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی کی ہدایت
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلی نے صوبائی حکام کو آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کر دی ہے۔








