بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والی آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس، اخراجات ادا کردیئے
وزیراعلی بلوچستان کا نوٹس
کوئٹہ(آئی این پی) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیرعلاج وفات پا جانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی سرکار پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کے ساتھ بھارتی فورسز نے کیا سلوک کیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
حکومت بلوچستان کی جانب سے اقدامات
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 1لاکھ 10ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
فضائی اخراجات کی ادائیگی
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے۔ حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے۔ شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی کی ہدایت
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلی نے صوبائی حکام کو آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کر دی ہے۔








