فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل
ہڑتال کے دوران جھگڑا
شانگلہ (آئی این پی) فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والی ہڑتال کے دوران دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا، بازار کے صدر کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد، عدالت میں چارج شیٹ پیش
تفصیلات
کوزہ الپوری میں بازار کے صدر اور میڈیکل اسٹور کے مالک کے درمیان ہڑتال کے دوران دکان بند نہ کرنے پر بحث و مباحثہ جان لیوا جھگڑے تک جا پہنچا، جھگڑے میں مذکورہ علاقے کے بازار کا صدر قتل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کردیا
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور بند نہ کرنے پر بازار کے صدر اور دکاندار میں جھگڑا ہوا، میڈیکل اسٹور مالک رشید علی سے جھگڑتے ہوئے بازار کا صدر عدالت خان جاں بحق ہوا۔ پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں
ملک بھر میں ہڑتال
دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوئی جس کے باعث مختلف شہروں میں چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔
تاجروں کا احتجاج
کراچی میں بھی تاجر برادری کی جانب سے کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مارکیٹیں اور تجارتی مراکز نہیں کھولے گئے۔ لاہور میں بھی نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں چھوٹے بڑے بازار اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ کوئٹہ میں لیاقت بازار، میزان چوک، مشن روڈ، عبدالستار روڈ، مسجد روڈ اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند رہیں۔








