پہلگام حملہ، فواد چوہدری نے پاکستان کی طرف سے نیوٹرل تحقیقات کی آفر کی وجہ بتادی

فواد چوہدری کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلگا م حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو وہاں کے راستوں سے واقفیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
پاکستان کی نیوٹرل تحقیقات کی پیشکش
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشتگردی پر پاکستان ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے کیونکہ پاکستان ان معاملات میں ملوث نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک مارکیٹ پلیس پر انسانی ہڈیوں کی خریدو فروخت پر خاتون گرفتار، کھوپڑی کتنے میں بیچ رہی تھی؟
مقامی جانکاری کی ضرورت
فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگا م جیسے حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو جنگلوں کا راستہ معلوم ہو۔
حکومتی ناکامیوں پر تنقید
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی سربراہ محمد بن سلمان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بات کرنی چاہیے تھی۔