پاک بھارت تنازعہ، سرگودھا میں باراتی بینرز اٹھائے باہر آگئے، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

شادی کی تقریب میں حب الوطنی کا جذبہ
سرگودھا(آئی این پی) جذبہ حب الوطنی کے تحت سرگودھا میں شادی کی تقریب پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق
بھارت کی دھمکیوں پر پاکستانیوں کا رد عمل
میڈیارپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر ہر پاکستانی غم و غصے کے عالم میں اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ
شادی کی بارات میں پاک فوج کی حمایت
سرگودھا کے نواحی علاقے مقام حیات میں 2 کزنز کی شادی کے موقع پر بارات میں پاک فوج کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی گئی، دولہا سید عبداللہ شاہ نقوی اور سید حسن شاہ نقوی بارات لے جاتے ہوئے راستے میں رک گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی
نعرے اور بینر
اس موقع پر دونوں دلہاں اور باراتیوں کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، باراتیوں نے بھارت کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں بینر بھی اٹھارکھا تھا۔
دولہا کا محبت وطن بیان
دولہا کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت ہماری رگوں میں دوڑتی ہے۔