استعمال شدہ لیپ ٹاپس، کمپیوٹر اور پرنٹر سستے ہونے کا قوی امکان، خواہشمندوں کے لیے خوشخبری آ گئی

کراچی میں کسٹمز ویلیو میں کمی
کراچی (آئی این پی) کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے مختلف ممالک سے آنے والے پرانے اور استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، اور پرنٹرز کی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں نمایاں کمی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب فیسٹیول کا افتتاح
نئی ویلیوایشن رولنگ کا اجرا
رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایک نئی ویلیوایشن رولنگ 2000 اور 2025 جاری کی ہے۔ اب تمام ممالک سے آنے والے پرانے اور استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، اور پرنٹرز کی کم کی گئی کسٹمز قیمتیں ان کے پرزوں پر لاگو ہوں گی۔ کسٹمز کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لیپ ٹاپ، پرنٹرز اور اس کے پرزوں سمیت پرانے اور استعمال شدہ کمپیوٹرز کی درآمد پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور بیجنگ میں کیا تفصیلات طے ہورہی ہیں؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا
پرانی ویلیو ایشن رولنگ کا تجزیہ
رولنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلی ویلیو ایشن رولنگ ایک سال سے زائد پرانی تھی۔ اس لیے درآمد شدہ ڈیٹا کے تجزیے، موجودہ مارکیٹ کے رجحانات، مارکیٹ قیمتوں، اور کسٹمز ویلیوز کے فرق کی بنیاد پر، کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اور 25 اے کے تحت اشیاء کی کسٹمز ویلیو کا تعین کرنے کے لیے ایک عمل شروع کیا گیا۔
متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شرکت
کسٹمز ویلیو کے تعین کے لیے ہونے والی میٹنگ میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ استعمال شدہ ماڈلز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور ان کی قیمتوں کا تعین اسی حساب سے کیا جانا چاہیے۔ لیپ ٹاپ اور پرنٹرز جیسے استعمال شدہ کمپیوٹر آلات کی کسٹم ویلیو ڈیوٹی اور ٹیکس کا حساب لگانے کے لیے ان کی لین دین کی قیمت کی بنیاد پر طے کی گئی تھی۔