فضائی حدود کی بندش، پی آئی اے کی ملائیشیا جانے والی پرواز نے کونسا راستہ استعمال کیا؟ جانیے

پاکستان کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا، چینی فضائی راستے سے پرواز ملائشیا روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
بھارتی ایئرلائنز کا اثر
بھارتی ایئرلائنز پر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال بند کرنے کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگئی، فلائٹ بھارت کے بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔
پروازوں کا معمول
عام حالات میں پی آئی اے کی پرواز ملائیشیا کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔