پہلگام واقعہ: حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو غیرمعمولی تاخیر اور منسوخی کا سامنا

پہلگام واقعہ کے بعد فضائی حدود کی بندش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لئے فضائی حدود کی بندش کے چوتھے روز آج بھی بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہر قسم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن سے منع کردیا
پروازوں میں تاخیر
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طویل فاصلوں سے دارالحکومت نئی دہلی اور امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ نجی ایئر کی دہلی سے الماتے کی پروازیں آج تیسرے روز بھی منسوخ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی
موڈی کی فضائی حدود کا استعمال
سعودیہ جاتے ہوئے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، پہلگام حملے کے بعد واپسی پر روٹ بدل لیا۔ بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز کو بھی طویل مسافت طے کرکے دارالحکومت دہلی پہنچنا پڑا۔
بین الاقوامی پروازوں کی صورتحال
نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازوں میں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگہم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایمسٹرڈم، کوپن ہیگن، واشنگٹن اور شکاگو سے دہلی کی پروازوں میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔ تبلیسی، پیرس، جدہ، دوحہ اور تاشقند سے دہلی کی پروازوں میں بھی 2 سے 7 گھنٹے اور طویل روٹ سے لندن اور دبئی سے امرتسر کی پروازوں میں بھی 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔