پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا

ہانیہ عامر کی تنقید
کراچی (آئی این پی) پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر نے چکنی چمیلی پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو بھی شیئر کی، جو دراصل کترینہ کیف کا مشہور گانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا
مداحوں کا ردعمل
مداحوں نے اس رویے کو سخت ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر تنقیدی تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف نے کہا کہ اب تو بھارت میں بھی کام نہیں ملے گا۔ دوسرے نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی میڈیا میزائلوں کا موازنہ کر رہا ہے، ہانیہ اب بھی بالی ووڈ کے گانوں پر جھوم رہی ہیں۔
پی آر ٹیم کی مشکلات
کچھ صارفین نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ان کی پی آر ٹیم بھی اب ان کے غیر سنجیدہ رویے کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے ممکنہ بھارتی پراجیکٹس کھونے کے غم میں بے چین ہیں اور اسی کیفیت میں ایسی پوسٹس کر رہی ہیں جو پاکستانی جذبات کو مجروح کر رہی ہیں۔