روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، سعودی عرب کا 45 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا
سعودی وفد کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کا 45 رکنی وفد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق منصوبے کے تحت 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام مولانا حامد الحق حقانی شہید تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس
حج 2025ء کے لئے تیاری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حج 2025ء کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہنی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ: سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال
حاجیوں کی تعداد اور پروازیں
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے، جن میں اسلام آباد سے 28 ہزار اور کراچی سے 21 ہزار حاجی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا
پروازوں کی تفصیلات
حکام نے بتایا کہ اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جبکہ حج عازمین کے لیے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
امیگریشن کا عمل
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل کی جائے گی۔








