پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی
محسن نقوی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس واقعے کے اصل حقائق کیا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی
دنیا میں دہشت گردی کے خلاف موقف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، کوئی بھی غیر جانبدار فریق پہلگام واقعے کی انکوائری کرتا ہے تو ہم بھرپور تعاون کریں گے، ہم عالمی طاقتوں سے جعفر ایکسپریس واقعے کی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
بھارت کی مداخلت کے ثبوت
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، ہم اس صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں تباہی پھیلانے کے لئے آئی ای ڈیز بلاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا، گزشتہ تین دن میں انٹیلی جنس اداروں نے 7 آئی ای ڈیز پکڑے ہیں، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کو کمزور کر چکے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ بی ایل اے کس ملک سے ہدایات لے رہی ہے، بی ایل اے اور را 2 نہیں ایک ہی نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ
پہلگام فالس فلیگ آپریشن
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ڈرامہ کیا ہوگا کہ اتنے بڑے واقعے کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوجائے، امریکہ ہو یا کینیڈا بھارت ہر جگہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔
کشمیر کا مسئلہ
اسرائیلی مقبوضہ کشمیر میں آئے، اس کی ہمارے پاس رپورٹس موجود ہیں، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اس کا حل یواین کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔








