بھارتی انتہاء پسندوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی انتہاء پسندوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا، عمارت کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے ایک بھارتی کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ عبدالمالک میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، شہریوں نے ملزم کو درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا
حملے کی تفصیلات
برطانوی دارالحکومت لندن میں ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا، عمارت کے شیشے توڑ دیئے اور رنگ بھی پھینکا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بڑے سلجھے ہوئے، سادہ اور جہاں دیدہ انسان تھے، سفید کرتا لاچہ پہنتے، معمولی تعلیم کے باوجود سیانی گفتگو کرتے، ان کی محفل میں سیکھنے کو بہت کچھ ہوتا
گرفتاری اور تحقیقات
برطانوی پولیس نے حملہ کرنے والے ایک ہندو انتہاء پسند کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق،5 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
بین الاقوامی تعلقات میں تناؤ
بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر عائد کیا اور سندھ طاس معاہدہ منسوخ کر دیا۔ اس کے علاوہ، بھارت میں موجود پاکستانیوں کے ویزے بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
پاکستان کا جواب
پاکستان نے بھارتی اقدامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔








