نہریں نکالنے کا معاملہ: وکلا کے دھرنے جاری، سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ بند

سندھ میں وکلا کے دھرنے
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مختلف مقامات پر وکلا کے دھرنے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، مفتاح اسماعیل
خیر پور میں دھرنے کی صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف خیر پور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں:شیخ رشید
ٹرانسپورٹ متاثر
ببرلو بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیا کے ٹرک اور ٹرالر پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزوں کی منسوخی کے شکار طلبا میں کتنے فیصد بھارتی شامل ہیں؟ جانئے
ٹرانسپورٹرز کی مشکلات
اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گاڑیوں میں موجود سامان بھی خراب ہونے لگا ہے۔
وزیرداخلہ سندھ کا بیان
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ببرلو بائی پاس پر دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے لوگوں کو دھرنے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔
طاقت کے استعمال کا آپشن
وزیرداخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔