نہریں نکالنے کا معاملہ: وکلا کے دھرنے جاری، سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ بند
سندھ میں وکلا کے دھرنے
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مختلف مقامات پر وکلا کے دھرنے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس، پنجاب میں ’’امن کا ڈیجیٹل حصار‘‘ تیار، لاؤڈ سپیکر کے ہر قسم کے استعمال پر پابندی عائد
خیر پور میں دھرنے کی صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف خیر پور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایچ بی ایل پی ایس ایل کا لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ
ٹرانسپورٹ متاثر
ببرلو بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیا کے ٹرک اور ٹرالر پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ترکان آتائے‘ نے ’ماریہ بی ‘ سنگین الزام لگا دیا، بڑا دعویٰ
ٹرانسپورٹرز کی مشکلات
اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گاڑیوں میں موجود سامان بھی خراب ہونے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ امور پر مشاورت
وزیرداخلہ سندھ کا بیان
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ببرلو بائی پاس پر دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے لوگوں کو دھرنے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔
طاقت کے استعمال کا آپشن
وزیرداخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔








