لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع، عمارت کے شیشے توڑ دیئے

لندن میں شرپسندوں کا ہنگامہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے معاون خصوصی کے گھر پر راکٹ حملہ
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر سرخ رنگ بھی پھینکا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹروپولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
پولیس کی کاروائیاں
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو احتجاج میں شرکت نہ کرنے والے رہنما خود کو پارٹی سے علیحدہ سمجھیں، عمران خان
بھارتی شہریوں کی گرفتاری
یاد رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔
کشیدگی میں اضافہ
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔