وزیراعظم کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا

ملاقات کا پس منظر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی.
یہ بھی پڑھیں: شام میں اپوزیشن فورسز کی پیش قدمی، ایران بھی میدان میں، منصوبہ سامنے آگیا
ملاقات کے شرکاء
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا.
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو دہری شہریت کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت
بھارتی جارحیت کا جواب
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے.
امن کا پیغام
آخر میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں.