سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا

سابق بھارتی کور کمانڈر کا بیان
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
پاکستان کے خلاف جنگ کی اہلیت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق بھارتی کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور ڈاکٹر شہباز گل، پاک بھارت کی کشیدگی کے دوران یوٹیوب پر کیا کرتے رہے؟ لسٹ تیار، کارروائی کیلئے اجازت مانگ لی گئی۔
تکنیکی برتری کی کمی
سابق کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لئے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم، 3ہزار جوانوں کی ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں تعیناتی، سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے
میزائل اور فضائی طاقت کی کمی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل کی طاقت ہے، نہ ڈرونز، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہوگا: مشاہد حسین سید
دو طرفہ جنگی کارروائیاں
سابق کور کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا۔
دفاعی ماہرین کا تجزیہ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں۔ سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ وہ جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔