سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا
سابق بھارتی کور کمانڈر کا بیان
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری
پاکستان کے خلاف جنگ کی اہلیت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق بھارتی کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش
تکنیکی برتری کی کمی
سابق کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لئے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گے یا نہیں؟ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے صورتحال واضح کر دی
میزائل اور فضائی طاقت کی کمی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل کی طاقت ہے، نہ ڈرونز، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کا اپنے بچے اور اثاثے بیرون ملک منتقل کرنا لمحۂ فکریہ ہے، ابراہیم مراد
دو طرفہ جنگی کارروائیاں
سابق کور کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا۔
دفاعی ماہرین کا تجزیہ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں۔ سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ وہ جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔








