بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند
اجلاس کی تفصیلات
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال 2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سماء ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
آڈٹ کی الزامات
ایک کروڑ کاروبار ہیں 10 ملازمین والے ادارے کو پنشن فنڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔ آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی گئی۔ ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادرا سے پہلے کا ہے، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساری مصیبتوں کی جڑ محسن نقوی ہیں،اٹک جیل سے رہا پی ٹی آئی ایم پی اے ملک لیاقت خان کا الزام
چیئرمین کا سوال
جنید اکبر نے سوال کیا کہ کیا میٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پر عمر الگ الگ ہو سکتی ہے؟ سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کا انتقال، لواحقین نے طبی عملے پر حملہ کردیا
دستاویزی چیک
سیکریٹری اوورسیز کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ حکام نے 8 لاکھ میں سے 5 ہزار پنشنرز کے کوائف کو غلط کہا۔ آڈٹ حکام نے پنشن کے ڈیٹا پر تاریخ پیدائش کا چیک لگا کر یہ ڈیٹا حاصل کیا، یہ پنشنرز 1950 اور 1960 کی تاریخ پیدائش والے ہیں اور یہ پنشنرز شناختی کارڈ اور نادرہ سے پہلے دور کے ہیں۔
فراڈ کی تحقیقات
ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 4 ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے۔ ابھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ ای او بی آئی میں کتنے اصل پنشنرز زندہ ہیں یہ چیک کریں، امریکا میں فراڈ ہو سکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔