بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل

پنجاب میں بلٹ ٹرین کی شروعات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
پہلا اجلاس
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فزیبلیٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا، جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور CEO ریلوے شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کی آزادی ہمارے ملک میں ہر ایک کا پسندیدہ موضوع ہے، کوئی عدالت جب تک آئین اور قانون کے راستے پر چلتی رہے کوئی راستہ نہیں روک سکتا
اجلاس کی تفصیلات
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آصف طفیل ذاتی طور پر اجلاس کا حصہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا شوگر ملوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ کی وژن
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کرکے نواز شریف اور مریم نواز شریف عوام سے اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوام کو سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ ٹرین عوامی سواری ہے اور اسے جدید معیار پر لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو ملٹری تنصیبات پر حملے سیکیورٹی کی ناکامی تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی
ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، محکمہ سیاحت پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی سے لاہور تک کے ٹریک کو خوبصورت بنانے کی تجویز پر بھی کام کیا جائے گا۔
بلٹ ٹرین کی رفتار
یاد رہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین تقریباً 2 سے 2.5 گھنٹے میں فاصلہ طے کر کے منزل پر پہنچا کرے گی۔