بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کر دیے

بھارتی حکومت کی کارروائیاں

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پابندی کا سامنا

انتقادات اور الزام تراشیاں

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔

محبوبہ مفتی کا ردعمل

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بھارتی حکومت پر عام کشمیریوں کے گھر منہدم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں اور عام شہریوں میں فرق کرے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت خود کو اُن بے گناہ افراد سے دور نہ کرے جو دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور متعدد عام کشمیریوں کے گھروں کو شدت پسندوں کے گھروں کے ساتھ دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے، حکام یقینی بنائیں کہ بے گناہ افراد کو اس کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...