پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، اعلامیہ جاری
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کا معاہدہ
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
مفاہمتی یادداشت کی اہمیت
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم) نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفد کی پاکستان آمد
اعلامیے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیس ہیرو نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، نائب وزیر اعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا وزیرِ مملکت ملک رشید کے بھائی حاجی حنیف کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار
ملاقاتوں کا مقصد
اعلامیے میں کہا گیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو باضابطہ بنانا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
معاہدوں پر دستخط کے تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔








