لاہور میں چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے:عظمیٰ بخاری

چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ چین کی پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری میں شراکت داری قابل تحسین ہے۔ پنجاب حکومت دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ چائنا فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت، آخری الفاظ کیا تھے اور آخری کھانا کیا کھایا؟

پاکستان اور چین کا تعاون

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چین کی جانب سے فلم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری دیگر شعبہ جات کی طرح قابل تحسین ہے۔ پاکستان اور چین مل کر فلم اور کلچر کے میدان میں بڑے پیمانے پر کام کر سکتے ہیں اور یہ تعاون دونوں اقوام کو مزید قریب لائے گا۔ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کے احیاء کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس مقصد کے تحت ایک 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فلم انڈسٹری کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور فلم کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی گرانٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا 75 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر کل آئیں گے

مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر فیچر فلمیں اور اینی میشن فلمیں بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے لاہور اور بیجنگ میں نئے ٹیلنٹ، اداکاروں، پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین کے لیے مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد کی تجویز پیش کی، تاکہ دونوں ممالک کے فلمی شعبے میں تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

ثقافتی دوستی کا عزم

وزیر اطلاعات نے لاہور اور شنگھائی میں مشترکہ فلم فیسٹیول کے انعقاد کی بھی تجویز دی، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے کی ثقافت کو مزید قریب سے جان سکیں گے اور باہمی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاکستان اور چین کی ثقافتی دوستی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں فلم اور ثقافت کے میدان میں تاریخی سنگ میل عبور کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...