چین کا انسداد دہشتگردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان
چین کا پاکستان کی انسداد دہشت گردی میں حمایت کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست، ن لیگ کی اقلیت کی نشست پر ٹاس کی استدعا
ٹیلیفونک رابطہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جھٹکا ۔۔۔6سال میں پہلی بار مودی کو جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، وجہ کیاہے ؟ جانیے
تحقیقات کا خیرمقدم
چین کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بھارتی معروف صحافی کو حامد میر کا کرارا جواب
اسحاق ڈار کا موقف
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے سنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے。
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی
چینی وزیر خارجہ کا بیان
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مؤقف کی حمایت کی۔
پاکستان کی خودمختاری کی حمایت
وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک اور خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے。








