پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری
پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر بھارت کا ردعمل بھی آگیا
دونوں ممالک کے شہریوں کے مسائل
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگا بیٹھے ہیں۔ دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی جا رہے تھے کہ صاحب کے کسی جاننے والے کا فون آیا،ہم بھی عجیب سوچ رکھنے والے ہیں واقفیت ہو تو ڈیوٹی پر معمور انسان کو غلام سمجھتے ہیں
حال کی واپسی کی تفصیلات
اتوار کو 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 بھارتی شہری واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں۔ گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 536 پاکستانی بھارت سے واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی واپس چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ سامنے آیا
کشیدگی کے متأثرہ خاندان
دونوں ملکوں کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ایسے پاکستانی جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے یا وہ پاکستان چھوڑ گئے تھے اور ان دنوں واپس پاکستان آئے تھے یا پھر ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے، ان کے یہاں بچے ہیں اور وہ ان دنوں واپس بھارت اپنے خاندان سے ملنے یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، ان کی واپسی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے دورۂ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے:عظمیٰ بخاری
بھارت کی اجازت کی ضرورت
وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کے پاس پاکستان کا لانگ ٹرم ویزا ہے لیکن وہ ان دنوں انڈیا میں موجود تھے انہیں پاکستان واپسی کے لئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سبی میں دھماکہ
بارڈر کی صورتحال
ذرائع نے بتایا کہ یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو واپس پاکستان آنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، اٹاری بارڈر میں کئی ایسی فیملیز خاص طور پر خواتین موجود ہیں جو خود تو بھارتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور بچے پاکستانی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہو گا؟ حیران کن انکشاف
کھیتوں کا خالی ہونا
اسی طرح واہگہ بارڈر پر ایسی خواتین واپس بھارت جانے کی منتظر ہیں جن کے بچے اور شوہر انڈین ہیں لیکن وہ خود پاکستانی ہیں۔ علاوہ ازیں جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے بارڈر ایریا میں کسانوں کو کھیت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت آمنے سامنے، امریکا کا ردعمل آگیا
بی ایس ایف کا انتباہ
رپورٹس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) انڈیا نے امرتسر، ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع کے دیہاتوں میں اعلان کروایا ہے کہ مقامی کسان پاک-انڈیا زیرو لائن کے قریب اپنے کھیت 48 گھنٹوں میں خالی کر دیں۔
باقی علاقوں کی زندگی
ادھر لاہور، سیالکوٹ، نارووال، قصور سمیت دیگر اضلاع کے سرحدی علاقوں میں زندگی معمول پر ہے، بارڈر ایریا میں رہنے والے بہادر اور جفاکش کسان معمول کےمطابق اپنے روزہ مرہ کے امور سرانجام دے رہے ہیں۔








