سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمہ ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

سعودی عرب اور قطر کا اہم اعلان
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 60 ارکان کانگریس نے عمران خان اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بائیڈن کے نام خط میں کیا لکھا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بین الاقوامی تعاون
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا
دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔