26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 3 رہنماؤں کو فوکل پرسنز مقرر کردیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی۔ وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔
کیس کی سماعت کی توسیع
عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی۔ بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔