آئی پی ایل میں امپائرز کو ایک میچ کی کتنی فیس ملتی ہے؟ جانیے۔

انڈین پریمیئر لیگ اور اس کے اہم عناصر
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) دنیا کی وہ لیگ ہے جس میں پیسہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے کرکٹرز شامل ہوتے ہیں، اور اس کے بارے میں دنیا بھر میں بات کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں
امپائرز کی میچ فیس پر توجہ
سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر کرکٹرز کی تنخواہیں تو موضوعِ بحث رہتی ہی ہیں لیکن امپائرز کی میچ فیس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی، اسی لیے یہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ڈھیروں سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا
امپائرز کی تنخواہوں کا انکشاف
اب "انڈیا ٹوڈے" کی ایک رپورٹ میں انڈین پریمیئر لیگ میں شامل امپائرز کی تنخواہوں سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں: دفتر خارجہ
آئی پی ایل 2025 میں امپائرز کی تنخواہ
آئی پی ایل 2025 میں آن فیلڈ امپائرز کو فی میچ 3 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں جبکہ چوتھے امپائر کو فی میچ 2 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کونسے اینگل پر نصب سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟
کھلاڑیوں کی آمدنی
دوسری جانب آئی پی ایل 2025 میں میچ کھیلنے والی ٹیم اور متبادل کھلاڑی بھی 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کماتا ہے، جو فرنچائز کی جانب سے معاہدے کے تحت ملنے والی تنخواہ کے علاوہ ہے.
فائنل میچ کی تاریخ
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے جاری رواں سیزن کا فائنل 25 مئی کو ایڈن گارڈنز کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔