پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں، تہلکہ خیز انکشافات، ویڈیو بھی دیکھیں

پہلگام حملے اور بھارت کا دہشتگرد چہرہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
بھارتی فورسز کے مظالم
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا، تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بارکھان بلوچستان کے علاقہ رکنی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،4 زخمی
بے گھر ہونے والے کشمیری خاندان
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے۔ دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ گزشتہ 3 دن میں 7 کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارتی فوج کی ناپاک کارروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے، سرکاری اہلکار ہاتھ سے پرانے زمانے کے سائرن بجاتے رہے
بھارتی فوج کی سازشیں
بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز کی اس مکروہ سازش کے حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے۔ بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمین ہتھیانے کے لیے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے انہیں بے گھر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار! اب زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا، آج ہی اپنی گاڑی بالکل مفت ٹیسٹ کروائیں
مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ قرار دیتی ہے۔ بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔ مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
کشمیری عوام کا حق خودارادیت
ترجمان حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔