فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی

بھارتی ائیر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بڑے نقصانات
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو صرف ایندھن کی مد میں یومیہ لگ بھگ 21 کروڑ روپے کا جھٹکا لگ رہا ہے جبکہ اگر یہ پابندی برقرار رہی تو ائیر لائنز کو مزید بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی
مسافروں کی ترجیحات میں تبدیلی
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دوسری طرف طویل دورانیے کی پروازوں سے بچنے کے لیے مسافر کم دورانیے کی غیر ملکی پروازوں پر سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں جو پاکستانی حدود سے گزر کر بھارت جا سکتی ہیں۔ ان پروازوں کے سفری اخراجات بھی کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر کے چھوٹے بھائی نے ایک بار عدالت لگا کر کتے کو پھانسی کی سزا سنائی کہ وہ رات کو بے وقت بھونکتا ہے، کیسی کیسی حماقتیں تھیں ہماری
ایندھن کی قیمتوں کا اثر
ماہرین کے مطابق بوئنگ777 طیارہ ایک گھنٹے میں 6668 کلوگرام اور ائیر بس اے 319، 320 یا 321 طیارہ اوسط 2400 کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے، ایک کلوگرام جیٹ ایندھن کی اوسط قیمت اشاریہ 82 ڈالر ہے اور بھارت میں 6668 کلوگرام جیٹ ایندھن کی موجودہ قیمت 5467 ڈالر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
اضافی سفر کے اخراجات
ایک عام حساب کتاب کے مطابق اگر بوئنگ 777 یا 787 طیارہ 100 گھنٹے اضافی سفر کرتا ہے تو اسے صرف ایندھن کی مد میں 5 لاکھ 46 ہزار 776 ڈالر کا اضافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر ائیر بس اے 319، 320 یا 321 طیارہ 100 گھنٹے اضافی پرواز کرتا ہے تو ائیرلائن کو ایندھن کی مد میں ایک لاکھ 96 ہزار ڈالر کے اضافی اخراجات کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے: سعید غنی
پروازوں کی بڑھتی ہوئی دورانیہ
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائن کی پروازوں کو 2 سے 4 گھنٹے تک اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے مگر یہاں دو گھنٹے کا حساب کتاب کیا گیا ہے۔ بھارت سے امریکا، کینیڈا، یورپ، برطانیہ یا دیگر ممالک آنے جانے کیلئے 100 بوئنگ اور 100 ائیر بس طیاروں کے روزانہ دو گھنٹے اضافی سفر کیلئے 7 لاکھ 42 ہزار 776 ڈالر کا اضافی ایندھن جلانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
علاوہ ازیں اخراجات
ائیر انڈیا اور دیگر بھارتی ائیرلائنز کو صرف فیول کی مد میں روزانہ 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جھٹکا لگ رہا ہے جو لگ بھگ 21 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
مستقبل کے امکانات
پابندی برقرار رہی تو طویل دورانیے کی پروازیں ایندھن بھرنے یا اسٹاف کی تبدیلی کیلئے کسی دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پر اسٹاپ اوور بھی کرنا پڑے گا جس کے اخراجات بھی کم نہیں۔