ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی صارفین کے لئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی توقعات
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کی توقع ہے۔ بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
فنڈز کی تفصیلات
مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کی سماعت
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔