بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا تو وہاں گھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو وہاں اندر گھس کر ماریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، تاخیر کا شکار
بھارت کی آبی دہشت گردی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گا تو اسے سود سمیت جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی
کشمیر کے مسئلے کا حل
چودھری انوارالحق نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کا حل ہے۔ پاکستانی قوم کا اتحاد و اتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔
ایل او سی کی خلاف ورزی
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا تو کوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ نہیں بن سکتا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو وہاں اندر گھس کر ماریں گے۔