شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شاہد آفریدی کا محمد رضوان کو مشورہ
لاہور (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بہانے بنانے سے گریز کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام، اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون لاہور ہائی کورٹ طلب
کپتانی میں ذمہ داری
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاکستان، افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 54 خارجی جہنم واصل
رضوان کا شکوہ
واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
پی ایس ایل کے بارے میں خیالات
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پی ایس ایل کا آغاز کیا ان کو ہی جاری رہنا چاہیے تھا، کچھ فرنچائز مالی نقصان کا کہہ رہی ہیں مگر کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولوسس اور ایکس اے آئی: وہ پراسرار سپر کمپیوٹر جو چلانے کے لیے 10 لاکھ گیلن پانی اور 150 میگا واٹ بجلی کا محتاج ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے بارے میں
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں، مجھ سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔
ڈومیسٹک سیزن کی جانچ
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں پلیئرز کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ایک سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک فٹ ہیں اس لیے کھیل رہے ہیں، میں اب نہیں کھیل سکتا۔