کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے: بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

موشومی چٹرجی کا انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ 'جنس پرست' ساتھی اداکاروں کو اس لئے تھپڑ مارا کیوں کہ وہ اس کے مستحق تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز کا جال بچھا دیا
تھپڑ مارنے کی وجہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں موشومی چٹرجی نے اپنے ابتدائی کیریئر کے دنوں میں ساتھی اداکاروں کی بدتمیزی پر انہیں تھپڑ رسید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا نہ ہو آپ کل کو ہمیں تنگ کریں، عدالت پہنچ جائیں، والد صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ کبھی عدالت نہیں جائیں گے۔ اس وعدہ کو 20 سالوں تک نبھایا
عزت کی قیمت
موشومی چٹرجی نے بتایا کہ ’مجھے اپنی عزت پر سمجھوتا نہ کرنے کے جرم میں کئی کرداروں کو کھونا پڑا، جس میں گلزار کی فلم ’کوشش‘ بھی شامل ہے، جس کے بعد اس فلم میں جیا بچن کو شامل کیا گیا۔ بھارتی اداکارہ کے مطابق ان چیلنجوں کے باوجود میں نے اپنی عزت برقرار رکھی اور حال ہی میں 12 سال بعد فلم ’آری‘ کے ساتھ بنگالی سنیما میں انٹری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو اسرائیلی فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
مرد ساتھیوں کے ساتھ تجربات
دوران انٹرویو اداکارہ نے ماضی کے کچھ واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ میں مرد ساتھی اداکاروں (جو جنس پرست تھے) کو تھپڑ مارنے سے بھی نہیں ہچکچاتی تھی کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے۔
مردوں کی پرورش اور خواتین کے ساتھ رویہ
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے موشومی نے بتایا کہ ’ایسے اداکار جو ہیروئنز سے بدتمیزی کرتے تھے‘۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مردوں کی پرورش اکثر ایسے ماحول میں ہوتی تھی جہاں انہیں ماؤں، بیویوں اور بہنوں نے لاڈ پیار کیا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر خواتین کے ساتھ گفتگو کے دوران حدود کو نہیں سمجھ پاتے۔