ترکیہ کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

ترکیہ کا C30 ہرکولیس طیارہ کراچی پہنچا
پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی ترکیہ کی فضائیہ کا ایک C30 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے لیکن کھیپ کی مخصوص تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی
کراچی اور اسلام آباد میں ترک طیاروں کی آمد
خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C30 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں، جو ترکیہ کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications
کھیپ کی حیثیت اور علاقائی صورتحال
کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کا بدلتی ہوئی موجودہ پاک بھارت صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ ترکیہ پہلے ہی پاکستان کی ملٹری سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔
پاکستان ایئر فورس کی تیاری
رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر فورس (PAF) نے بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے جواب میں پنسی، سکردو اور سوات سمیت اہم فضائی اڈوں کو فعال کر دیا ہے اور جنگی فضائی گشت (CAP) پہلے سے ہی جاری ہے۔