بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکامیوں پر ناراض، بی جے پی کے دور اقتدار میں اب تک کتنے دہشت گرد حملے ہوئے ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تازہ ترین رپورٹس
لاہور (طیبہ بخاری) بی جے پی کے دور اقتدار میں اب تک کتنے دہشتگرد حملے ہوئے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک درجنوں زخمی
بھارت میں دہشتگرد حملوں کی تفصیلات
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشتگرد حملے بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیاں عوام میں بے چینی اور غصے کا سبب بننے لگیں۔ اب بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکامیوں پر سخت سوال اٹھانے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 9 کھرب 79ارب سے زائد کی وصولی
سوشل میڈیا پر سوالات
سوشل میڈیا پر بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت کے تمام ادوار پر سوالات اٹھا کر تمام حملوں کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشت گرد حملے بی جے پی کے دور حکومت میں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا پٹرول پمپ، ایک وقت میں 120 گاڑیاں فیول بھرواسکتی ہیں
مودی سرکار پر الزامات
بھارتی خاتون نے مودی سرکار پر سیخ پا ہوتے ہوئے حملوں کی فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ "1999 میں کارگل میں خون ریزی کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔ 2002 اور 2017 میں امرناتھ میں یاتریوں پر حملے کی ذمہ دار مودی سرکار ہے۔ مودی سرکار نے 2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی میں حملہ کروایا۔ 2019 پلوامہ حملے بھی مودی سرکار کی ایما پر ہوئے۔ 2025 پہلگام حملہ بھی مودی سرکار کی سیاسی چال ہے۔"
مودی حکومت کے آتے ہی بھارت اور اس کے باسی خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ خصوصاً انتخابات کے قریب آتے ہی اس طرح کے حملے کروائے جاتے ہیں۔ اب بھی بہار انتخابات قریب آتے ہی پہلگام حملہ کروا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو شکست، افغانستان نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا
پاکستان پر الزامات
پہلگام حملے کے بعد بھارتی سرکار نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ مودی سرکار پاکستانیوں کے کٹے ہوئے سر چاہتی ہے، دراصل ان میں سے کوئی بھی پاکستان جانے کی ہمت نہیں رکھتا۔ پہلگام حملے کے بعد وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ بھارتی میڈیا کبھی بھی مودی سرکار سے یہ سوال نہیں پوچھے گا۔
عوام کی آواز
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی عوام مودی سرکار اور اس کے گودی میڈیا کے فریب میں نہیں آنے والے۔ اب سچ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔