پی ٹی آئی میں اختلافات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں: شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی بڑھتی ہوئی کیفیت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، بھارتی وزیرداخلہ کی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
پی ٹی آئی کی انتظامی صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہئے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا مشورہ مل گیا
پارٹی سے نکالے جانے کا ذکر
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رات کے آخری پہر “وسل” بجنے کی بڑی دیر تک آواز آتی رہی،نیند نے اٹھنے نہ دیا، جسموں سے جان ہی نکل گئی تھی یہ حماقت جان لیوا بھی ہو سکتی تھی
امید اور عمران خان سے رابطہ
شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نے بلا یا تو جاو¿ں گا۔
مائنز اینڈ منرلز بل کا ذکر
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا، وزیراعلیٰ کے پی پہلے سے کہہ چکے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔