پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

پنجاب میں نئی جیمرز گاڑیوں کی خریداری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل چیک اپ کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک آمد، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
کابینہ کی منظوری اور ٹینڈر کا اجرا
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران میں عسکری طاقت کا موازنہ: کون ہے زیادہ مضبوط؟
فنڈز کی تفصیلات
مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46 کروڑ 72 لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24 کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر کے احتجاج میں زخمی ہونے والا پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہو گیا
بڈز کی طلب
گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ مہربانو کی انتہائی بولڈ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
ایس او پیز کی نگرانی
ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کر حصہ لینے والوں کے ٹینڈرز آج ہی کھول دیے جائیں گے۔ اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا پروسیس مکمل کیا جائے گا۔
مؤثر خریداری کا مقصد
رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔