پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

پنجاب میں نئی جیمرز گاڑیوں کی خریداری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل
کابینہ کی منظوری اور ٹینڈر کا اجرا
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ، بھارت نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا
فنڈز کی تفصیلات
مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46 کروڑ 72 لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24 کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
بڈز کی طلب
گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا صحافت پر کریک ڈاؤن، بھارت صحافتی آزادی میں 151 ویں نمبر پر گر گیا
ایس او پیز کی نگرانی
ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کر حصہ لینے والوں کے ٹینڈرز آج ہی کھول دیے جائیں گے۔ اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا پروسیس مکمل کیا جائے گا۔
مؤثر خریداری کا مقصد
رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔