عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے

عامر خان کا خاندانی دورہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
شخصی زندگی کی خبریں
عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سزا بھی ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
سوشل میڈیا صارفین کی رائے
سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کے طارق میر کے خلاف کیس ختم
عامر خان اور رینا دتہ کا پیچھا
یاد رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کی شادی 1986 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ رینا سے علیحدگی کے بعد عامر نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ تاہم یہ شادی 2021 میں ختم ہو گئی۔
نئی شروعات
13 مارچ کو عامر نے ایک پریس میٹ میں گوری سپراٹ کو باقاعدہ طور پر متعارف کروایا اور بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔