یمن میں امریکی طیاروں کی جیل پر بمباری، 68 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
یمن میں بمباری کا واقعہ
صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں امریکی طیاروں نے ایک جیل پر بم گرادیے، جس کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں زیادہ تر افریقی تارکین وطن موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
امریکی بمباری کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما کے مطابق، امریکہ نے یمن میں ادارہ برائے مہاجرین کے زیر انتظام تارکین وطن کی جیل پر بمباری کی۔ اس حملے میں عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 68 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
حوثی حکام کی رپورٹ
حوثی حکام کے مطابق واقعے میں اب تک ملبے سے 68 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، اور 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افریقی تارکین وطن شامل ہیں۔
جیل کی انتظامی ذمہ داری
حکام نے بتایا کہ بمباری کی زد میں آنے والی جیل کا انتظام عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے پاس تھا۔








