وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھائیں، فیصل واوڈا کا اے پی سی بلانے کا مطالبہ

سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں۔ وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، اگر پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی
جنگ کی صورت میں خطرات
فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نلکے کا پانی تو نہیں ہے جو آپ روک دیں گے۔ اگر جنگ کو بڑھایا گیا تو یہ پوری دنیا کی جنگ بن جائے گی۔ سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بھارت کی فضائی حدود بند کرکے ہندوستان کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے اور یہ ہماری قابلیت ہے۔
پاکستان اور بھارت میں کشیدگی
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کئے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی تجارت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی فضائی حدود بھی بند کردی ہے اور وارننگ دی ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو پھر جنگ ہوگی۔